جمعرات, 02 مئی 2024


سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

 

ایمز ٹی وی(کراچی/تعلیم) سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جمال مصطفیٰ نے اپنے عہدے کا چارج لیتے ہی 270 اسکول اساتذہ اور ملازمین کی کئی ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں بحال کردی ہیں۔ جس سے ملازمین اور اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

واضع رہے کےان اسکول اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہیں بایومیٹرک کے عملے نے سابق سکریٹری تعلیم فضل پیچوہوکے دور میں محض ایک یا دو دن کی رخصت یا ٖ غیرحاضری کی بنیاد پر رکوادی تھیں جس کی وجہ سے ملازمین سخت پریشانی کا شکار تھے۔

کیوں کہ کیونکہ استاتذہ نے چھٹی بیماری یا گھر کے کسی ضروری کام کے لیے کی تھی اور انھوں نے اپنے ہیڈماسٹر کو غیر حاضری کابتا بھی رکھا تھا لیکن پھر بھی ان کی تنخواہ بند کرادی گئی تھی اور وہ اپنی تنخواہوں کی بحالی کے لئے محکمہ تعلیم کے دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے تھے۔ مگر ان کی تنخواہیں بحال نہیں ہو رہی تھیں تاہم سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جمال مصطفیٰ سیدنے 270 اسکول اساتذہ اور ملازمین کی شکایات کا جائزہ لیا مختلف اسکولوں کے دورے کئےاور ان کی تنخواہیں بحال کرادیں ۔

یاد رہے کہ بایومیٹرک کے عملے سے متعلق شکایات بہت ہیں ، حال ہی میں معطل کئے جانے والے ایک 17گریڈ کے استاد کی تنخواہ بھی بایو میٹرک عملے نے غیر حاضری کی بنیاد پر بند کرادی تھی جس پر مذکورہ شخص نے اسپیشل سیکرٹری عالیہ شاہد کو دخواست دی کہ میں تو معطل ہوں پھر مجھے غیر حاضر کراکے میری تنخواہ کیوں بند کی ۔

عالیہ شاہد نے بھی معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا اور اسے اپنی تنخواہ بحال کرانے میں 15روز لگ گئےنئے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جمال مصطفیٰ سید نےاسکول اساتذہ اور ملازمین کی شکایات کو دور کرنے کے لئے بایو میٹرک کے نظام کو بہتر کرنے کا عزم کررکھا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment