ھفتہ, 27 اپریل 2024


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/حیدرآباد) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس کے ایک اعلامیہ کے مطابق سمسٹر بہارکے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگراموں میں داخلے یکم فروری سے شروع ہوں گے۔ داخلے کے خواہش مند طلباءو طالبات داخلہ فارم ریجنل کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بنگلہ نمبر 26/2سول لائن بالمقابل پی ٹی سی ایل ٹاور کے علاوہ قائم کیے گئے سیل پوائنٹس سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ جاری طلباء(پہلے سے داخل) کو سمسٹر میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے کمپیوٹرائز داخلہ فارم ان کے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں‘ طالبعلم داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کرکے داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment