ھفتہ, 04 مئی 2024


3جامعات کے وائس چانسلر کی مدت ملازمت میں توسیع کاامکان

 

ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی ) جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر کے انتخاب کے لئے تلاش کمیٹی نے 8امیدواروں میں سے چار امیدواروں کو پیر 20 مارچ کو انٹرویو کے لیے طلب کرلیا ہے۔ تلاشی کمیٹی نے جن چار افراد کو انٹرویو کے لئے بلایا ہے ان میں موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر افضل حق، ڈاکٹر سروش لودھی، ڈاکٹر میو اور ڈاکٹر سرفراز احمد ملک شامل ہیں۔
یہ انٹرویو سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر واقع کلفٹن میں ہوں گے۔
موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر افضل حق کی مدت 17 مارچ کو ختم ہو رہی ہے انہوں نے اپنے دور میں جامعہ این ای ڈی کو بدترین مالی خسارے سے نکالا ہے۔
پیر کو تاحکم ثانی ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا امکان ہے تاہم سینئر ڈین ڈاکٹر سروش لودھی کو بھی قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے کا چارج دیا جا سکتا ہے۔
تلاش کمیٹی کے چار مستقل اراکین میں جسٹس دیدار شاہ، سید انوار حیدر، سیکرٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل اور مظہرالحق صدیقی شامل ہیں ۔
باقی دو ماہرین میں ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت اور ڈاکٹر ایس اے رفیقی شامل ہیں ۔یاد رہے کہ جامعہ این ای ڈی، دائود انجینئرنگ یونیورسٹی اور لاء یونیورسٹی تینوں جامعات کے وائس چانسلر کی چار سالہ مدت رواں سال بالترتیب 17مارچ، 18 مارچ اور 19 مارچ کو ختم ہو رہی ہے اور پیر 20مارچ تک ان تینوں جامعات میں وائس چانسلر کی مدت میں تاحکم ثانی توسیع کا ماکان ہے ۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment