منگل, 14 مئی 2024


میٹرک کے امتحانات کا آغاز

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)کراچی میں آج سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں جنرل گروپ کے پرچے لیے جارہے ہیں، جس میں تقریباً 45 ہزار طلبا شرکت کررہے ہیں۔
کراچی میں آج سےشروع ہونے والے میٹرک جنرل ریگولر و پرائیوٹ گروپ کے امتحانات میں دسویں جماعت کا اختیاری مضامین کا پرچہ لیاجارہا ہے۔
جنرل گروپ کے امتحانات میں 45 ہزار طلبا شرکت کررہے ہیں، جن کے لیے 83 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانات کی نگرانی کے لیے 30سے زائد ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں۔
امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ ہے ،جس میں امتحانی مراکز کے اطراف میں فوٹو اسٹیٹ مشینوں پر پابندی اور امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔
واضح رہے کہ مردم شماری کے باعث پہلی بار میٹرک کے امتحانات دو مرحلے میں لیے جارہے ہیں، دوسرے مرحلے میں سائنس گروپ کے امتحانات کا اآغاز 15 اپریل سے ہوگا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment