بدھ, 15 مئی 2024


شاہ عبدالطیف یونیورسٹی نے ’ صنفی علیحدگی‘ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا

 

ایمزٹی وی(تعلیم/خیرپور)شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کی انتظامیہ نے کیمپس میں ’صنفی علیحدگی‘ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس میں ’صنفی علیحدگی‘ سے متعلق نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ تمام طالب علم یونیورسٹی میں تدریسی عمل ختم ہونے کے فوراً بعد اپنے گھروں یا ہوسٹلز میں چلے جائیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح طور لڑکوں کو لڑکیوں کے کامن روم کے قریب جانے سے منع کرنے کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ لڑکے کلاس رومز کے باہر لڑکیوں کے ساتھ بات چیت مت کریں۔ نوٹیفکیشن میں انتباہ کیا گیا ہے کہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں اسی طرح کا ایک نوٹیفکیشن سوات یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بھی جاری کیا تھا جس میں کیمپس کے اندر اور باہر لڑکے اور لڑکیوں کے اکٹھے چلنے، بات چیت کرنے اور بیٹھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی اور خلاف ورزی کی صورت میں 50 روپے سے 5000 روپے تک جرمانہ کیساتھ والدین کے ساتھ فوراً ملاقات کی سزا کا اعلان کیا گیا تھا۔

 


شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی میں صنفی... by aimstv_tv 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment