جمعہ, 17 مئی 2024


میٹرک بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ جاری کردیئے

 

یمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 15اپریل 2017سے شروع ہونے والے سائنس گروپ کے نویں و دسویں ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ، ڈیٹ شیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ3اپریل سے 8اپریل تک اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے الگ الگ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، اتھارٹی لیٹر اور آفس کارڈ کے ہمراہ متعلقہ شیڈول کے مطابق بورڈ آفس کی پہلی منزل کانفرنس ہال بلاکB سے صبح 9:30سے شام 5بجے تک حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ انرولمنٹ کارڈ بھی انہی تاریخوں میں بورڈ آفس سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 3اپریل کو نیو کراچی نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔5اپریل کو جمشید ٹائون، گلشن اقبال۔ 6اپریل کو کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی۔ 7اپریل کو لیاری، صدر، کیماڑی اور 8اپریل کو اورنگی ٹائون، سائٹ، بلدیہ، ملیر، گڈاپ، بن قاسم حاصل کر سکتے ہیں۔ چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ امتحانی مراکز کا سامان بھی اوپر دیئے گئے شیڈول کے مطابق متعلقہ مراکز کے سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment