جمعہ, 17 مئی 2024


جامعہ سندھ کا امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ)جامعہ سندھ جامشورونے امتحانی تاریخ کااعلان کردیا۔ ناظم امتحانات (سالانہ) غلام مرتضیٰ سیال کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سندھ سے ملحقہ تمام لا کالجز میں ایل ایل بی پارٹ اول، دوم و سوم کے سالانہ امتحانات 2016ء مئی 2017ء کے دوسرے ہفتے سے شروع ہونگے۔ اعلامیہ کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے امتحانی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 13اپریل مقرر کی گئی ہے، 20اپریل تک 1000روپے جبکہ 4مئی تک 2000روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب ناظم امتحانات (سمسٹر) محمد علی روشن پٹھان نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ جامعہ سے ملحقہ پرائیویٹ کالجز میں سال 2015-16 ء اور 2016-17ء کے تحت بی بی اے، ایم بی اے و بی سی آئی ٹی کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے امتحانات 13اپریل سے لیے جائیں گے جبکہ اس ضمن میں ٹائم ٹیبل تمام کالجز کو بھیج دیئے گئے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment