جمعہ, 17 مئی 2024


محکمہ تعلیم نےموسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

 

ایمزٹی وی (تعلیم/پنجاب)محکمہ تعليم نے پنجاب بھر كے سركاری اور نجی تعليمی اداروں كے لئے موسم گرما اور سرما كی چھٹيوں كا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت تعليم نے پنجاب بھركے سركاری اور نجی تعليمی اداروں كے لئے موسم گرما اور موسم سرما كی چھٹيوں كا شيڈول جاری كرتے ہوئے اس كا باقاعدہ نوٹی فيكيشن بھی جاری كرديا ہے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق پنجاب بھرميں موسم گرما كی چھٹياں يكم جون سے 14 اگست تک ہوں گی جب کہ موسم سرما كی چھٹياں ميدانی علاقوں ميں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی اورپنجاب كے پہاڑی علاقوں مری، كوٹلی ستياں ميں موسم سرما كی چھٹياں 20 دسمبر سے 4 مارچ تک ہوں گی جبكہ انہی پہاڑی تحصيلوں ميں موسم گرما كی چھٹياں 16 جولائی سے 29 جولائی تک ہوں گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment