جمعرات, 09 مئی 2024


بہاؤالدین یونیورسٹی میں منشیات فروخت

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ پنجاب)جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروشی کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروشی کے حوالے سے اسپیشل برانچ کی جانب سے اعلیٰ حکام کو پیش کی گئی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق منشیات فروشی میں طلبہ، سکیورٹی گارڈ اور دیگر عملہ شامل ہے۔ ریذیڈنٹ آفیسر راؤ مقرب کے مطابق رپورٹ موصول ہونے پر تمام ڈیٹا انتظامیہ کو فراہم کر دیا گیا تھا جب کہ یونیورسٹی حکام اپنے طور پر بھی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر کام کر رہے ہیں۔
دوسری جانب یونیورسٹی میں منشیات فروشی کے انکشاف کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اگر کوئی بھی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment