پیر, 20 مئی 2024


بہتر نتائج کے حامل سرکاری اسکولوں کو تمغے دینے کا اعلان

 

ایمز ٹی وی (کراچی/تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بہترنتائج کے حامل سرکاری اسکولوں کی حوصلہ افزائی کے لیے میڈلز(تمغے) اور تعریفی اسناد دینے کافیصلہ کیا ہے ۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ملک کا پہلا بورڈ ہوگا جو سرکاری اسکولوں اور ان کے طلبہ کو تمغے اورتعریفی اسناد دے گا جنہوں نے گزشتہ امتحانات میں اچھے نمبرزلیے تھے بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے وزیرتعلیم جام مہتاب ڈہراور سیکریٹری تعلیم ڈاکٹراقبال درانی کولکھے گئے خط میں کہاکہ آج کل سرکاری اسکولوں کی کارکردگی سوال ہے اخبارات اور ہر کوئی سرکاری اسکولوں کوتنقید کا نشانہ بنارہا ہے بطور چیئرمین بورڈ میں سمجھتا ہوں کہ صرف تنقید ہی مسئلے کا حل نہیں لہذا ہمیں ان سرکاری اسکولوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے جنہوں نے اچھے نتائج دیئے ہوں چنانچہ ہم نے نتائج کا جائزہ لیا تو کئی سرکاری اسکولوں کے نتائج 90 فیصد یااس سے بھی زائد تھے اگرچہ پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشنز سرکاری اسکول نہیں لے سکے خط میں کہا گیا کہ اچھے نتائج کے حامل سرکاری اسکولوں کو بورڈ تمغے دے گا جس کے لیے باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ وہ اپنے قیمتی وقت میں کچھ وقت نکال کر آئندہ ہفتے ہونے والی تقریب میں سرکاری اسکولوں سے اچھے نتائج لانے والے غریب اور مستحق طلبہ کو تمغے اور تعریفی سند دیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment