منگل, 07 مئی 2024


سر سید یونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ منعقد

 

کراچی: سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا داخلہ ٹیسٹ کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوا جس میں بی ایس پروگرام کے لیے گیارہ ٹیکنالوجیز میں داخلے کے خواہشمند تقریباََ تین ہزار سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔داخلہ ٹیسٹ میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلباء کی بھی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔داخلہ ٹیسٹ صبح دس بجے شروع ہوا جس کا دورانیہ دو گھنٹے تھا۔ سرسید یونیورسٹی کے چانسلرجاوید انوار نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ ہم نے ہمیشہ طلباء کی قابلیت اوران کی ذہنی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور سرسید یونیورسٹی کاداخلہ ٹیسٹ، بہترین اور ذہین طلباء کا انتخاب کرنے کی ایک کوشش ہے۔سرسید یونیورسٹی مثبت اور درست سمت میں طلباء کی ذہن سازی کے ذریعے مستقبل کے لیڈرز تیار کرتی ہے۔سرسید یونیورسٹی عالمی سطح پر ایک اعلیٰ معیار کی جامع کے طور پر اپنی شناخت بنانے کی پوری کوشش کررہی ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل حق نے کہا کہ اعلی تعلیمی معیار، قابل و تجربہ کار اساتذہ اور طلباء کو دستیاب جدید سہولیات سرسید یونیورسٹی کی شاندار کامیابی اور ترقی کی بنیاد ہیں۔جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، سر سید یونیورسٹی میں نئی ٹیکنالوجیز کو متعارف کرایا جاتاہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment