اتوار, 19 مئی 2024


انٹرپر میڈیکل کے سو فیصد نتائج

 

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے انٹر پری میڈیکل پارl کے نتائج میں 30 تعلیمی اداروں کے نتائج 90 سے 100 فیصد رہے
ان میں گلستان شاہ عبداللطیف بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، رونق اسلام گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول، سندھ مدرسۃ الاسلام ہائیر سیکنڈری اسکول، عثمان پبلک اسکول کیمپس II، ٹرومین اسکول سسٹم (انٹرمیڈیٹ)، عظیمی پبلک ہائر سیکنڈری اسکول، پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج، البدر ہائیر سیکنڈری اسکول (گرلز)، ڈیفنس اتھارٹی شیخ خلیفہ بن زائد کالج، بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن، کامکس کالج، سینٹ لارنس گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج، میٹروپولس انٹرمیڈیٹ کالج فار گرلز، بحریہ کالج کارساز، بحریہ ماڈل کالج مجید ایس آر ای، آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول (ایوننگ) ، سر آدمجی انسٹیٹیوٹ، آرمی پبلک کالج فیصل ایس ایم سی ایچ ایس، خاتون پاکستان گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن اسٹیڈیم روڈ، نیو فضائیہ انٹرمیڈیٹ کالج شاہراہ فیصل، ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج، چنیوٹ اسلامیہ کالج، عثمان پبلک اسکول کیمپس ون، آرمی پبلک انٹرمیڈیٹ کالج (مارننگ) ملیر کینٹ، ڈی اے ڈگری کالج فار ویمن فیز ایٹ، سینٹ جوزف کالج فار ویمن، آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول، گورنمنٹ ڈگری
بوائز اینڈ گرلز کالج ایس آر ای تھری مجید اسٹیڈیم روڈ اور پاک ترک انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج کلفٹن شامل ہے۔تاہم 90سے 100 فیصد نتائج حاصل کرنے والے تعلیمی اداروں میں 8 ہائیر سیکنڈری اسکول اور کالجز ایسے ہیں جن کے طلباء کی تعداد صرف ایک سے دس طلباء تک ہی محدود ہے۔
ان تعلیمی اداروں میں گلستان شاہ عبدالطیف بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، سندھ مدرسۃ الاسلام ہائیر سیکنڈری اسکول، ٹرومین اسکول سسٹم (انٹرمیڈیٹ)، رونق اسلام گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول، عظیمی پبلک ہائر سیکنڈری اسکول، پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج، عثمان پبلک اسکول کیمپس ٹو اور پاک ترک انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج کلفٹن شامل ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment