جمعہ, 16 نومبر 2018


جعلی استاد سے خبردار

 

میرپورخاص: میرپورخاص ڈوییژن میں تعلیمی بورڈ کے حوالہ سے بڑے پیمانے پر جعل ساز گروہ سرگرم عمل ہے۔ یہ انکشاف ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے اپنے ایک اعلامیہ میں کیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈ کو بڑے پیمانے پر یہ شکایت ملی ہے کہ بورڈ سے منسلک میرپورخاص، سانگھڑ،تھر پارکر اور عمر کوٹ اضلاع میں بورڈ کے خلاف متحرک اور لالچی گروہ خاصہ سرگرم ہے اور رقم کے عوض جعلی اسناد دے رہا ہے،بورڈ نے تمام طلبہ وطالبات اور ان کے والدین سے کہا ہےکہ وہ جعلسازوں سے ہوشیار رہیں،اسناد اور دیگر معاملات سے متعلق بورڈ افس سے رجوع کریں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment