پیر, 16 دسمبر 2019


کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار

کراچی: کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان: ”Career Awareness, Up gradation and Design 2019 “ بروز بدھ 13 نومبر 2019 ءکو صبح 8:30 بجے کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔
 
آئی بی اے کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس معشوق علی بھٹی، جیوٹیلی ویژن نیٹ ورک کے چیف مارکیٹنگ وسیلز آفیسرفرقان حسن ،ڈیلوئٹ پاکستان کے کنسلٹنگ پارٹنرذیشان شاہد،یوتھ پارلیمنٹ کے صدررضوان جعفر،جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تبسم محبوب،رئیس کلیہ نظمیات وانتظامی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر طاہر علی اورچیئر مین کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول ڈاکٹر محمد عاصم شرکت اور اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔سیمینار میں جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات اور بزنس کمیونٹی کے افراد شرکت کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment