منگل, 28 جنوری 2020


بیچلرز،ماسٹرزاورپوسٹ گریجویٹ پروگرامزکی کلیم فارمزکی فہرستیں جاری

کراچی: جامعہ کراچی کےایوننگ پروگرام میں بیچلرز ،ماسٹرزاورپوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی کلیم فارمز کی فہرستیں جاری کردی گئی
 
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایوننگ پروگرام میں بیچلرز/ ماسٹرز اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامزکے داخلے برائے سال 2020 ءکی کلیم فارمز کی فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں ۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 14 جنوری 2020 ءتک صبح9:30 تاشام6:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں بیچلرز ،ماسٹرز اور پوسٹ گریجویٹ ایوننگ پروگرمز کے ایسے طلباوطالبات جو تاحال اپنی فیس جمع نہیں کراسکے ہیں وہ بھی 14 جنوری تک اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔
 
طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واﺅچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز کے دفتر واقع ایڈمنسٹریشن بلڈنگ تیسری منزل کمرہ نمبر54 سے سے تصدیق کرانے کے بعد یوبی ایل بینک کاﺅنٹرپر اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف یوبی ایل جامعہ کراچی کے مین کیمپس برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment