منگل, 30 اپریل 2024


مختلف مسائل کے باعث پاکستانی زیادہ ذہنی دبائو کا شکار ہیں، طبی ماہرین

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ سندھ جامشورو کے شعبہ نفسیات کی جانب سے ”اپنی مرضی کے مطابق زندگی گذارو اور جیو‘‘ کے زیر عنوان لیکچر پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت شہید بینظیر بھٹو دادو کیمپس کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انور علی شاہ نے کی جبکہ ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نگینہ پروین مہمان خاص تھیں۔

لیکچر پروگرام میں محمد عمران یوسف (ستارہ امتیاز) نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ موبائل فون کا استعمال ذہنی اذیت کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سماجی و اقتصادی مسائل‘ سیلاب‘ لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی بھی دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ذہنی دبا کا باعث بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ سے محبت کرے تو سب سے پہلے اپنے آپ سے محبت کرنا ہوگی۔ اس موقع پر شعبہ نفسیات کی سربراہ ڈاکٹر عرفانہ شاہ نے بھی خطاب کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment