جمعہ, 03 مئی 2024


کالعدتنظیم کا نیٹ ورک جامعات تک پھیل گیا!

ایمزٹی وی(تعلیم) شہر کی جامعات میں کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کے کام کرنے کا انکشاف ہواہے، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار اعلیٰ تعلیم یافتہ ملزم کالعدم تنظیم حزب التحریر کے لیے کام کرتا تھا، کالعدم تنظیم کے اراکین تنظیم سے متعلق پمفلٹ تقسیم کیا کرتے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم حزب التحریر سے ہے، ملزم کا کہنا ہے کہ سال2007 میں این ای ڈی یونیورسٹی میں کالعدم تنظیم حزب التحریر کے کارکنوں عبداﷲ عرف منا اور عبدالکریم سے ملاقات ہوئی اور اس وقت عبداﷲ عرف منا اور عبدالکریم کالعدم حزب التحریر کو فروغ دینے کے لیے پمفلٹ تقسیم کر تے تھے ۔ ملزم نے مزیدانکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان لوگوں کی میٹنگ کے مقامات مختلف جامعات این ای ڈی اور کراچی یونیورسٹی کے سامنے واقع چائے کے ہوٹلز، مسکن چورنگی پر واقع چائے کا ہوٹل ، یا ملینیئم مال کے قریب والا ہوٹل یا پھر بعض اوقات ڈالمیا کے قریب واقع شنواری ہوٹل ہوتا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ میٹنگ کا ایجنڈا تنظیم کی ممبر شب کوبڑھانے، سودی نظام کے خاتمے اور اسلامی معاشی نظام کا قیام ،خلافت کے نظام کا قیام اور زیادہ سے زیادہ فنڈ اکٹھا کرنا ہوتا تھا،ملزم کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم حزب التحریر کی جہاد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جہاد ریاست کی ذمے داری ہے اور ریاست کی اجازت کے بغیر جہادکرنا درست نہیں، ملزم کا کہنا کہ ان کی پالیسی واضح طور پر تشدد کے خلاف اور ان کا مقصد اسلام نظام کا نفاذ اور پڑھے لکھنے نوجوانوں کی کردار سازی کرنا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment