ھفتہ, 04 مئی 2024


داﺅد پبلک اسکول میں بچوں کا ادبی میلہ

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)  آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی منیجنگ ڈائریکٹر امینہ سید نے کہا ہے کہ بچوں کا ادبی میلہ 26 سے 28 فروری تک داﺅد پبلک اسکول میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اس تین روزہ میگا چلڈرنز لٹریری میں سیکھنے کے ایک دلچسپ تجربے کے طور پر بچے اور لٹریچر ساتھ ساتھ ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ’’سی ایل ایف‘‘ کی بانی بیلہ رضا جمیل اور کینیڈا سے آئی ہوئیں بچوں کی ادیبہ رخسانہ خان نے بھی خطاب کیا۔ امینہ سید نے کہاکہ پاکستان میں 2011 سے ہونے والے بچوں کے ادبی میلوں کی شاندار کامیابی کو دیکھتے ہوئے مختلف اداکار، پرفارمرز، ممتاز ادیب اور ماہرین تعلیم اس میلے میں شرکت اور بچوں کو کام کی باتیں بتانے کے لئے بے تاب ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment