جمعہ, 17 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


جس معاشرے میں لوگوں کو انصاف میسر نہیں ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا، سابق چیف جسٹس

 
ایمزٹی وی(تعلیم) یوم پاکستان کے موقع پرجامعہ اردو یونیورسٹی میں ’پاکستان تاریخ کے آئینے میں‘ کے موضوع پر تقریب کا اھتمام کیا گیا۔ تقریب سے کطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس دیدار حسین شاہ نے کہا کہ جس معاشرے میں لوگوں کو انصاف میسر نہیں ہو وہ نہ ترقی کرسکتا ہے نہ زیادہ عرصہ قائم رہتا ہے۔ اس ملک نے ہمیں دنیا بھر میں شناخت دی، ہمیں اپنے شعبے میں لگن ، محنت اور خلوص دل سے کام کرنا چاہئے تاکہ یہ ملک ترقی کرسکے۔انہوں نے کہا کہ سرزمین پاک و ہند کے مسلمانوں کو علیحدہ تشخص برقرار رکھنے کے لئے الگ سرزمین چاہئے تھی جہاں وہ آزادی کے ساتھ اسلامی و اخلاقی اصولوں کے مطابق زندگی بسر کرسکیں۔
اس موقع پر رجسٹرار آصف علی نے کہا کہ علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کا نظریہ مملکت مسلمانوں کے اتحاد پر مبنی تھا جس کی بنیاد پر قرارداد پاکستان پیش کی گئی۔آج کا پاکستان قائد کا پاکستان نہیں سیاستدانوں کی کمزوری اور نااہلی نے مشرقی پاکستان کو ہم سے جدا کردیا۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض شازیہ ناز نے سرانجام دیئے ۔ دیگر مقررین میں سابق سفیر شاہد امین، ریٹائرڈ بریگیڈئیر اور ڈائریکٹر سردار یاسین انسٹیٹیوٹ جامعہ کراچی مظفر الحسن اورسماجی رہنما محفوظ النبی خان شامل تھے۔ طالبہ عائشہ سلیم اور حمیرہ الیاس نے تقاریر اور ناصر حسین و دیگر طلبا و طالبات نے ملی نغمے پیش کئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment