جمعہ, 17 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


بغیرمنظوری کےنتائج کی تبدیلی پر چیئرمین نے فیصلہ سنادیا

 

ایمزٹی وی (تعلیم)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں انتظامیہ اور شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان انتظامی امور کی انجام دہی پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور بغیر منظوری کے نتائج کی تبدیلی کی اطلاع پر چیئرمین نے شعبہ آئی ٹی کا اچانک دورہ کر کے وہاں کام رکوا دیا جب کہ شعبہ آئی ٹی کو بند کر دیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ کو مبینہ طور پر شعبہ کامرس (ریگولر)کے کچھ رول نمبرز کی اسکروٹنی متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے بغیر ہی کئے جانے کی اطلاع ملی تھی، جس پر انتظامیہ نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شعبہ آئی ٹی کا اچانک دورہ کیا ،وہاں موجود ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر شہیر کو شعبہ سے باہر نکال کر وہاں موجود جاوید حسن نامی افسر سے متعلقہ رول نمبر کے حوالے سے چھان بین کی۔ بعدازاں اس سیکشن کو بند کر دیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment