جمعہ, 17 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


طلبا میں اسناد اور گولڈ میڈل تقسیم

 

ایمزٹی وی (تعلیم)داﺅد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا تیسرا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں 455طلبا میں گریجویشن کی ڈگریاں تفویض کی گئیں جبکہ امتیازی نمبر حاصل کرنیوالوں کو طلائی اور چاندی کے تمغے دیئے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینئر صوبائی وزیر برائے تعلیم و خواندگی نثار احمد کھوڑو تھے جبکہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر جاوید سلیم قریشی اور وائس چیئرمین سندھ انجینئر مختار علی شیخ اعزازی مہمان تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ داﺅد یونیوسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کرکے خوشی محسوس ہوتی ہے،داﺅد یونیورسٹی نے خواتین کی اعلی تعلیم اور خواتین انجینئرز پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا اس لئے یونیورسٹی میں ٹاپ پوزیشنز پر لڑکیاں براجمان ہوئیں۔
وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ انجینئرنگ کے طلباء کو مزید سہولتیں دینے کا سوچ رہی ہے، میڈیکل کے طلباء کو ہائوس جاب مل جاتی ہے تو کیوں نہ انجینئرز کیلئے میڈیکل طلباء جیسی سہولت متعارف کی جائے ہم سوچ رہے ہیں کہ ایسا ہونا چاہئے، حکومت سندھ سرکاری تعلیمی اداروں میں سستی تعلیم فراہم کرنے کے عزم میں پختہ ہے۔
اس موقع پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر جاوید سلیم قریشی اور وائس چیئرمین سندھ انجینئر مختار علی شیخ اعزازی مہمان تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر دائود یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی، اکیڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ، قائم مقام رجسٹرار انجینئر کیپٹن ریٹائرڈ وقار حسین، ارکان سینیٹ، تمام شعبوں کے چیئرمین پرسنز، طلباء اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی-

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment