جمعہ, 17 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


چیئرمین بورڈ کا دورہ! حیران کن حقائق منظرعام پرآگئے

ایمزٹی وی (تعلیم)ثانوی تعلیمی بورڈ کے نویں اوردسویں جماعت کے جاری امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہےدوران امتحان ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر فریدالدین مصطفی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شجاعت علی، ایس ڈی ایم لیاقت آباد کمال حکیم اور میڈیا ٹیموں کے ساتھ مختلف امتحانی مراکزکااچانک دورہ کیا۔

 

ان تمام امتحانی مراکز میں معائنہ کرنے والے افسران نے مختلف کمروں میں موجود امیدواروں کی تلاشی بھی لی اور کمرہ امتحان کا مکمل جائزہ بھی لیا لیکن کسی طالبعلم کے پاس سے نقل کا کوئی مواد نہیں مل سکا جس پر امتحانی مرکز کے نگراں عملے نے بتایا کہ اس بار وہ کسی بھی امیدوار کوخود تلاشی لئے بغیر امتحانی کمرے میں داخل ہونے نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اب اساتذہ اور والدین کی ہدایت اور بیرونی مداخلت پر سخت بندش کی وجہ سے طلبہ نے نقل سے دور رہنے کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع پر بورڈ کے چیئر مین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ یہ اجتماعی کاوش ہے جس کا نتیجہ سامنے آرہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment