جمعہ, 17 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


جامعہ کراچی کو ایل ایل بی آنرز کی منظوری مل گئی

ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کو بی اے ایل ایل بی(آنرز) کے ڈگری پروگرام کو متعارف کرانے کی منطوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی کےرجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان نے اکیڈمک کونسل کے منعقدہ اجلاس میں21 مارچ2012 سے منظور شدہ قرار داد نمبر 11 کے مطابق منطوری دی گئی۔ شرائط کے مطابق وہ تمام طلبہ جنہوں نے ایف اے، ایف ایس سی اور آئی کام کم سے کم نمبر سے پاس کیا ہے وہ مذکورہ پروگرام میں داخلے کے اہل ہوں گے جن کو دو سال پر محیط بی اے(لاء) پرگرام کم سے کم %55 مجموعی نمبروں سے پاس کرنا ہوگا۔
کامیاب امیدوار وں کو بی اے (لاء)کاروگرام کی ڈگری تفویض کی جائے گی۔ مزید براں وہ طلبا جنہوں نے بی اے (لاء) کامیابی سے پاس کرلیا ہے وہ تین سالہ ایل ایل بی ڈگری کورس میں داخلے کے اہل ہونگے اور جو طلبہ پانچ سال پر محیط بی اے لاءاور ایل ایل بی کامیابی سے پاس کرلیں گے ان کو بی اے ایل ایل بی (آنرز) کی ڈگری تفویض کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment