اتوار, 19 مئی 2024


جگر کے ٹکڑے کو سپرد خاک کردیا گیا!

ایمزٹی وی(تعلیم) کراچی میں خود سوزی کرنے والے میڈیکل کے طالب علم عبدالباسط کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں مرحوم کے دوستوں ، رشتہ داروں کے علاوہ مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
مرحوم کی والدہ کا کہنا ہے ان کے لخت جگر کو جلا کر مارا گیا ، دکھیاری ماں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے اپیل کی ہے کہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے تفصیلات کے مطابق میڈیکل کے طالب علم عبدالباسط کی غم سے نڈھال دکھیاری ماں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بیٹے کو جلا کر مارا گیا ۔
عبد الباسط کی والدہ کا کہنا ہے ان کی دنیا تو اجڑ گئی لیکن دوسرے بچوں کو بچا لیا جائے ۔ عبد الباسط کی والدہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کی موت کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment