اتوار, 19 مئی 2024


نمل میں کورین مقابلے

ایمزٹی وی(تعلیم)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز کے کورین لینگوئج ڈیپارٹمنٹ اور کنگ سیجونگ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام دسویں کورین تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضیا الدین نجم نے کہا کورین زبان پاکستان میں بہت مقبولیت حاصل کر رہی ہے ، اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نمل نے دو ریجنل کیمپسز لاہور اور فیصل آباد میں کورین زبان کے کورسز شروع کر دئیے ہیں۔
مہمان خصوصی کورین سفیرنے اپنے خطاب میں کہا پاکستان دوسرا گھر ہے ، یہاں بہت پوٹینشل ہے اور بہت جلد یہ ملک دنیا میں اپنا خاص مقام حاصل کرے گا تقریب کے اختتام پر انہوں نے پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment