جمعہ, 10 مئی 2024


سوات یونیورسٹی کے چیف پراکٹر کو معطل کردیا گیا

ایمزٹی وی (تعلیم)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع یونیورسٹی آف سوات میں ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے طلبا و طالبات کو یونیورسٹی کے احاطے بلکہ کیمپس کے باہر بھی اکٹھے گھومنے پھرنے سے روک دیا گیا جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے پر یونیورسٹی آف سوات نے مذکورہ چیف پراکٹر کو معطل کردیا۔
یونیورسٹی ترجمان آفتاب کے مطابق مذکورہ نوٹیفکیشن وائس چانسلر کے علم میں لائے بغیر جاری کیا گیا، جس کے باعث چیف پراکٹر حضرت بلال کو معطل کردیا گیا.
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صنفی امتیاز کے حوالے سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن اب واپس لے لیا گیا ہے.دوسری جانب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جو 4 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment