اتوار, 28 اپریل 2024


ایجوکیشن ٹیلی ویژن چینل کا کام مکمل کرلیا گیا

ایمزٹی وی (تعلیم) انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کے ٹاسک گروپ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موجود اپنے لاکھوں طلبہ کو ان کی دہلیز پر تعلیمی سہولیات پہنچانے کے لئے ایجوکیشن ٹیلی ویژن چینل کا کام مکمل کرلیا گیاہے جبکہ تعلیمی نشریات شروع کر نے کے لئے پیمرا سے اجازت حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا جارہا ہے۔ اس موقع پرڈاکٹر شاہد صدیقی نے بتایا کہ یونیورسٹی نے ایک ویب چینل پہلے ہی بنایا ہے جو بہت کامیابی سے چل رہا ہے جبکہ یونیورسٹی کے ایف ایم ریڈیو کی نشریات کے اوقات اور اسٹیشنز میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔ رواں سال کے آخر تک یونیورسٹی کے 7علاقائی کیمپسز سے ریڈیو تعلیمی نشریات شروع کرد ی جا ئیں گی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment