جمعہ, 10 مئی 2024


آرمی پبلک اسکول کو دھوکہ دینے والے کے خلاف مقدمہ درج

ایمزٹی وی (تعلیم) آرمی پبلک اسکول کی جعلی فیس رسیدیں جمع کرانے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اے پی ایس ویسٹریج کیمپس کے فیس سیکشن کے انچارج اسحٰق نے پولیس کودرخواست دی کہ عمران جاوید نے اپنی2بچیوں کی فیس مبلغ80ہزار روپے کی رسید یں اسکول میں جمع کرائیں جوعسکری بینک میں بھجوانے پر جعلی ثابت ہوئیں،رسیدوں پر جعلی مہریں لگی تھیں۔
جب کہ اس حوالے سے عمران جاوید نے بتایا کہ فیس صغیر کوجمع کرانے کے لیے دی تھی جس نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے جعلی رسیدیں تیار کیں جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment