Saturday, 02 November 2024


لندن  سال نومبر میں دنیا بھر میں جنگجو گروہوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)  برطانوی نشریاتی ادارہ نے ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا ہے کہ القاعدہ، اُس کی مختلف شاخوں اور اس کے نظریات کے حامی گروہ دنیا کے چودہ ممالک میں سرگرم ہیں۔ نومبر میں سب سے زیادہ افراد کو عراق، نائجیریا، افغانستان اور شام میں نشانہ بنایا گیا۔۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں دنیا کے چودہ ممالک میں پانچ ہزار بیالیس افراد القاعدہ اور اس کے نظریاتی گروہوں کی کارروائیوں میں ہلاک ہوئے، جن میں سے سب سے زیادہ اموات عراق اور شام میں ہوئیں، جہاں دولتِ اسلامیہ نے 2 ہزار سے زائد افراد کو ہلاک کیا ۔ دولتِ اسلامیہ کے بعد سب سے زیادہ افراد کو ہلاک کرنے والا دوسرا بڑا گروہ بوکوحرام ہے، جس نے چند بڑے حملوں میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد کو موت کے گھاٹ اتارا۔

Share this article

Leave a comment