Saturday, 02 November 2024


قیدیوں سے غیرانسانی سلوک پراقوام متحدہ کا امریکی حکام پر مقدمہ کا مطالبہ-

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک )  اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں نے قیدیوں سے تفتیش کے دوران بربریت اور وحشیانہ سلوک کا مظاہرہ کرنے والے امریکی حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے-اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق اور انسداد دہشت گردی کے لیے خصوصی نمائندے بن ایمرسن نے کہا کہ سی آئی اے کی جانب سے قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا منصوبہ اعلیٰ سطح پر تیا ر کیا جاتا ہے-انھوں نے کہا کہ جرائم کی منصوبہ بندی کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے والے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ کے سینیئر حکام کے خلاف قانونی کارروائی ضرور ہونی چاہیے جبکہ ان امریکی حکام اور سی آئی اے حکام کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے جو واٹر بورڈنگ جیسی جسمانی اذیتیں دینے کے مرتکب ہوئے ہیں۔

Share this article

Leave a comment