ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) صدر اوباما ایک مسودۂ قانون پر دستخط کریں گے جس کے تحت روس پر نئی پابندیں عائد کی جائیں گی۔
اس مسودۂ قانون میں روس کی دفاعی صنعت کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اسے کانگریس نے بھاری اکثریت سے منظور کیا۔
ترجمان جاش ارنسٹ نے کہا کہ اس مسودۂ قانون سے ہمارے اتحادیوں کو ’ایک منتشر پیغام جائے گا،‘ لیکن صدر اوباما پھر بھی اس پر دستخط کر رہے ہیں کیوں کہ اس کی مدد سے ’لچک برقرار رہے گی۔‘
روسی کرنسی روبل کی قدر میں اس سال تیل کی قیمتوں میں کمی اور مغربی ممالک کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے باعث نصف کے قریب کمی واقع ہو گئی ہے۔
منگل کو تجارتی لین دین کے دوران روبل تیزی سے گرا۔
امریکہ اور یورپی ممالک نے کرائمیا کے الحاق اور مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کے حملوں کے جواب میں روس پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے روم میں روسی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کے بعد کہا: ’یہ پابندیاں ہفتوں یا دنوں کے اندر ختم کی جا سکتی ہیں، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ صدر پوتن کیا قدم اٹھاتے ہیں۔‘