Sunday, 17 November 2024


سام سنگ کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی، انسانی جانوں کو خطرے کا سامنا

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ پہلے ہی گلیکسی نوٹ 7 اسمارٹ فون کی بیٹریاں پھٹنے کے باعث مشکلات کی زد میں ہے اور اب اس کی واشنگ مشینوں نے بھی آگ پکڑنا شروع کردی ہے۔ یو ایس کنزیومر پراڈکٹ سیفٹی کمیشن نے 28 ستمبر کو ایک انتباہ جاری کیا تھا کہ سام سنگ کی واشنگ مشینیں بھی گلیکسی نوٹ 7 کی طرح پھٹ سکتی ہیں۔ اب سام سنگ نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2011 سے پہلے کی تیار کردہ مشینوں میں اب تک اس حوالے سے کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ سام سنگ اور امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ ایسی واشنگ مشینوں میں یہ خرابی سامنے آئی ہے جو مارچ 2011 سے اپریل 2016 کے درمیان تیار کی گئی ہیں۔

سام سنگ کے مطابق ان متاثرہ مشینوں میں ایب نارمل وائبریشن کا تجربہ ہوسکتا ہے جو کہ کسی فرد کے زخمی یا املاک کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے۔ سام سنگ نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کی واشنگ مشین میں کوئی خرابی ہو تو اسے کم رفتار سے چلانے کو ترجیح دیں۔ اس سے پہلے امریکی ریاست جارجیا میں ایک واشنگ مشین پھٹنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ کتنی مشینوں میں یہ خرابی سامنے آئی ہے اور کن ممالک کے صارفین کو اس کا سامنا ہوا ہے۔

Share this article

Leave a comment