Sunday, 06 October 2024


اظہر علی نے لیجنڈ وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

ایمزٹی وی(کھیل) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں ریکارڈ پر ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان جہاں ڈے اینڈ نائٹ میچ میں ڈبل سینچری کرنے والے اولین بلے باز کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں وہیں انہوں نے لیجنڈ وسیم اکرم کی بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ لیجنڈ وسیم اکرم نے اکتوبر 1996 کو زمبابوے کے خلاف 257 رنز بنائے تھے۔ دبئی ٹیسٹ میچ میں بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔

Share this article

Leave a comment