Sunday, 06 October 2024


جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کی صلح کیوں ہوئی؟ اصل کہانی سامنے آگئی

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کے خلاف میچ فکسنگ کے حوالے سے دیے گئے بیان کو واپس لیتے ہوئے معاملے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے درمیان ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔

شاہد آفریدی نے میانداد کی جانب سے اپنے الفاظ واپس لینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'میرا خیال ہے کہ یہ آپ کا بڑا پن ہے کہ آپ نے اپنے الفاظ واپس لیے جس کی وجہ سے میرے خاندان اور چاہنے والوں کا دل دکھا تھا'۔ آفریدی نے میانداد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے کبھی نہیں کہا کہ آپ مجھ سے معذرت کریں کیونکہ آپ بڑے ہیں اور آپ نے اپنے الفاظ واپس لیے یہ میرے لیے اور میرے چاہنے والوں کے لیے بڑی بات ہے'۔ آل راؤنڈر کاکہنا تھا کہ 'مجھ سے اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کے لیے میں معذرت خوا ہوں'۔

Share this article

Leave a comment