Wednesday, 09 October 2024


بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بھارتی کرکٹر کا نیا تنازعہ سامنے آگیا

ایمز ٹی وی (کھیل) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر میں لفظی جنگ چھڑ گئی۔

ڈبلز رینکنگ میں 80 ہفتوں تک ٹاپ پوزیشن پر رہنے کی تکمیل کرنے والی ثانیہ اور منجریکر کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گرما گرمی کی شروعات ایک ٹویٹ سے ہوئی، جس میں ثانیہ نے اپنے4.51 ملین فالوورز سے 80 ہفتوں تک رینکنگ میں ورلڈ نمبر ون رہنے کی خوشی شیئر کی، منجریکر نے اس پر لکھا کہ ورلڈ نمبر ون یا ڈبلز نمبر ون۔

جواباً ثانیہ نے لکھا کہ سب جانتے ہیں کہ میں سنگلز نہیں کھیلتی، کامن سینس کے حامل لوگ سمجھتے ہیں کہ میرا مطلب ڈبلز کا ہی تھا، اس کے بعد دونوں کے درمیان مزید دلچسپ ٹویٹس کا بھی تبادلہ ہوا، ثانیہ مرزاکے پرستاروں نے ان کا دفاع کیا۔

Share this article

Leave a comment