Sunday, 22 September 2024


ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کے نقشے قدم پر

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) ڈونلڈٹرمپ نے صدارتی الیکشن کےدوران دھاندلی کاشورشروع کردیا۔

نیواڈا حکام کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست عدالت نے مسترد کردی جس کے بعد ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جائرہ لینے کے بعد نتائج تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرونگا۔

ڈونلڈٹرمپ نےارلی ووٹنگ کاوقت بڑھانےکےخلاف کیس دائر کیا تھا جس میں انھوں نے کیس کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی مگر عدالت کے جانب سے درخواست کی فوری سماعت نہ کرنے کا جواب سامنے آیا ہے۔

درخواست مسترد ہونے کے بعد ٹرمپ نے ردعمل کے طور پر کہا ہے کہ جائرہ لینے کے بعد الیکشن نتائج تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرونگا۔ اس وقت یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی یا نہیں۔ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھاکہ امید ہے پریشانی نہیں ہوگی اور جیت ہماری ہی ہوگی۔

Share this article

Leave a comment