ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 17 نومبر کو پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ متنازع وزیراعظم کے ہوتے ہوئے پارلیمینٹ نہیں جا سکتے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں 17 نومبر کو پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا ہے تاہم تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ متنازع وزیراعظم کے ہوتے ہوئے پارلیمینٹ میں جا سکتے اور ترک صدر سے الگ ملاقات کر کے انہیں یہ بتانے کی کوشش کی جائے گی کہ پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ ان کی وجہ سے نہیں ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ترک سفیر سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اگر رابطہ ہو گیا تو ان کے ذریعے پی ٹی آئی کا وفد ترک صدر سے ملاقات کرے گا اور انہیں تمام تر صورتحال سے آگاہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک متعدد رہنماﺅں نے پارلیمینٹ کے اجلاس میں شرکت کی تجویز بھی دی تاہم عمران خان نے اس تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں پانامہ لیکس پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔