Thursday, 10 October 2024


پاکستان ٹیم کلین سویپ کا شکار،شرمناک کارکردگی

ایمزٹی وی(کھیل) نیوزی لینڈ نے ایمی سیتھرویٹ کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان ویمن کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی، فاتح ٹیم نے 221 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سیتھر ویٹ نی مسلسل تیسری سنچری سکور کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

گزشتہ روز نیلسن میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 220 رنز بنائے، عائشہ ظفر اور جویریہ خان نے نصف سنچریاں سکور کیں تھامس نیوٹن نے پانچ اور ایلا کر نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جواب میں نیوزی لینڈ وویمنز نے ہدف 38.3اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا کپتان سیتھر ویٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 123رنز کی شاندا ر اننگز کھیلی اور مسلسل تین سنچریاں بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا کیٹی برکنز 23رنز بنا کرنمایاں رہیں پاکستان کی جانب سے سعدیہ یوسف نے 3، ندا ڈار نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Share this article

Leave a comment