Saturday, 21 September 2024


بھارتی کسانوں میں خودکشی کی شرح میں42 فیصد اضافہ

ایمز ٹی وی(نئی دہلی )بھارت میں خشک سالی اور مودی سرکار کی پالیسیاں کسانوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافے کا سبب بن گئی ہیں۔

سال 2014 اور 2015 کے درمیان کسانوں میں خودکشی کی شرح 42 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق سال 2015میں 12ہزار602اور سال 2014 میں 12 ہزار360 کسانوں اور زرعی مزدوروں نے خودکشی کی۔

خودکشی کے یہ واقعات ریاست مہاراشٹر، کرنا ٹک ، تلنگانہ، مدھیاپردیش، چھتیس گڑھ، آند ھر اپر د یش اور تامل ناڈو میں پیش آئے۔

Share this article

Leave a comment