Saturday, 21 September 2024


شادی کے لیے پاکستان آنیوالی فرانسیسی خاتون نے اسلام قبول کرلیا

ایمز ٹی وی(لاہور) فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستانی شہری سے شادی کے لیے پاکستان آنیوالی فرانسیسی خاتون نے اسلام قبول کرلیاہے اور ان کااسلامی نام ’عائشہ رکھ دیاگیاجبکہ عائشہ نے کہاکہ اپنے ہونیوالے سرائیکی خاوند سے لاتعداد بچوں کی توقع رکھتی ہوں ۔

میاں عمیر نے بتایاکہ اُس نے فرینڈ ریکوئیسٹ بھیجی تھی اور شادی کیلئے خاتون کی طرف سے پروپوز کیے جانے پر یہ پیشکش قبول کرلی اور اُنہیںپاکستان آنے کی دعوت دیدی۔ روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میاں عمران نے بتایاکہ پہلی مرتبہ عائشہ

اور اس کی ملاقات دبئی ایئرپورٹ پر ہوئی تھی ، میں پہچان نہیں سکا کیونکہ وہاں کافی جہاز تھے اور بہت سارے لوگ ایک جیسے ہی لگتے تھے ، وہ صرف نام ہی پکارتے رہے لیکن عائشہ نے اُنہیں شرٹ کی وجہ سے پہچان لیا اور ہاتھ ہلایا، ہاتھ ہلتے ہی دل کیساتھ بہت

کچھ ہل کر رہ گیا۔ ایک سوال کے جواب میں 55سالہ فرانسیسی خاتون نے بتایاکہ اس کا پاکستان میں ہونا میاں عمیر کیلئے پیار کا منہ بولتاثبوت ہے ، مجھے کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، اگر سفارتخانے نے اجازت دی تو شادی کیلئے تیار ہوں

کیونکہ قانون کے مطابق ہی شادی کرسکتی ہوں۔ شادی کے بعد بچوں سے متعلق سوال پر خاتون نے بتایاکہ وہ لاتعداد بچوں کی توقع رکھتی ہیں، یہی سوال مرد سے کیاگیاتواس نے کیا جواب دیا اور کون کونسے گانے ایک دوسرے کیلئے گائے؟ تفصیلی گفتگو سننے کیلئے ویڈیو دیکھئے

Share this article

Leave a comment