ایمز ٹی وی(لیہ) ایڈیشنل سیشن جج لیہ نے نکاح پر نکاح کرنے کے مقدمہ میں دولہا کو25سال،دولہن،گواہان اور نکاح خواں کو 7,7سال قید کی سزا سنادی۔
گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج لیہ مہر محمد اسلم گدرانہ سیال نے عبدالرشید کی مدعیت میں تھانہ پیر جگی میں درج کیے گئے ،مقدمہ جس میں مدعی نے اپنی بیوی ساجدہ بی بی اور فیاض احمد کے خلاف جعلی نکاح کرنے کا درج کرایا تھا جس کو تھانہ پیر جگی نے خارج کردیا تھا جس پر مدعی نے وکیل قاسم خاتنگوانی ایڈووکیٹ کے ذریعے استغاثہ دائر کیا، جس میں عبدالرشید کی بیوی
ساجدہ بی بی اور فیاض احمد کے نکاح پر نکاھ کرنے کو ثابت کردیا گیا جس پر ایڈیشینل سیشن جج نے نکاح پر نکاح کرنے پر دولہا فیاض احمد کو 25 سال، دلہن ساجدہ بی بی، 2 گواہوں ریاض احمد، رفیق احمد اور نکاح خواں مولوی منظور احمد کو سات سات سال قید کا فیصلہ سنادیا، تمام ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ ایڈیشینل سیشن جج لیہ کا سنایا گیا فیصلہ اپنی نوعیت کا پاکستان بھر میں پہلا فیصلہ ہے۔