Monday, 07 October 2024


سانحہ ماڈل ٹاؤن شہبازشریف اورراناثنااللہ نے پلان کیا

 

ایمزٹی وی(لاہور)پاکستان عوامی تحریک کے رہنماءخرم نوازگنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور استعفیٰ دیں، سانہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ میں شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ کو ذمہ دار قراردیاگیا۔
سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ پبلک کرنے کے عدالتی حکم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور کاکہناتھاکہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، سانحہ ماڈل ٹاؤن شہبازشریف اورراناثنااللہ نے پلان کیا، رپورٹ میں سانحہ کے مرکزی کردار بے نقاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب شہبازشریف کاوزارت اعلیٰ کے منصب پربیٹھنے کاکوئی حق نہیں،ذمہ داروں کوتختہ دارپرلٹکانے تک جدوجہدجاری رہے گی

 

Share this article

Leave a comment