Saturday, 21 September 2024


جامعہ اردو کو 62ہزار کتابوں کا عطیہ

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے 15ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا ہے کہجامعہ اردو کی ترقی میں ملازمین کا اہم کردارہے، جامعہ کی ریسرچ لائبریری کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس لائبریری کیلئے میں اپنے نجی کتب خانہ کی 62ہزار کتابیں عطیہ کر تا ہوں۔
جامعہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 21نومبر سے نیشنل و انٹر نیشنل کیمسٹری کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں 50سے زائد ممالک کے ریسرچ اسکالرز شرکت کر رہے ہیں، اساتذہ کے سلیکشن بورڈ اور غیر تدریسی عملے کی ترقیوں کے معاملات جلد نمٹائے جائینگے۔
اس موقع پر جامعہ اردو کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین،کلیہ فنون کے ڈین پروفیسر ڈاکٹرضیاء الدین شاہد ، کلیہ سائنس کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، وائس چانسلر کے مشیر پروفیسر اصغر علی ، پروفیسر ڈاکٹر وسیم الدین ، مشیر امور طلبہ پروفیسر محمد افضال ،ڈائریکٹر فنانس عبدالستار چوہدری اورانجمن غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید ریحان علی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Share this article

Leave a comment