ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)اسرائيليوں کی نفرت انگيز پاليسيوں کيخلاف تل ابيب ميں آباد ايتھوپين باشندوں کا احتجاج جاری ہے، اسرائيلی پوليس نے 43 مظاہرين کو گرفتار کرليا، جھڑپ ميں 57 پوليس اہلکار اور 12 مظاہرين زخمی ہوئے۔معاوضے کم، مراعات ناقص، محنت زيادہ اور آئے دن تشدد کا سامنا، اسرائيلی تعصب پر ايتھوپين تارکين وطن کا صبر جواب دے گیا۔
معاشرتی اور معاشی زيادتی کيخلاف تارکین وطن سڑکوں پر آئے اور نفرت انگيز پاليسيوں کے خلاف نعرے لگائے، مشتعل افراد نے پوليس کی گاڑی کو نشانہ بنايا، پتھروں، بوتلوں اور ديگر اشياء سے دھاوا بول ديا۔مظاہرين کہتے ہیں 30 سال گزر گئے لیکن انہیں وعدوں کے سوا کچھ نہيں ملا، ہمیشہ کہا گیا کچھ کریں گے مگر حکام نے کیا کچھ نہیں۔ايتھوپين نژاد اسرائيلی يہودی ماضی ميں بھی امتيازی سلوک برتنے کیخلاف مظاہرے کرچکے ہيں، سال 2012ء ميں بھی ايسا ہی ردعمل ديکھنے ميں آيا جب کچھ يہوديوں نے اپنا مکان ايتھوپيا نژاد يہوديوں کو دينے سے انکار کيا۔