اسلام آباد: حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع دینے پر غور شروع کردیا۔
ایک سینئرحکومتی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ فوجی عدالتوں کی مدت 6جنوری کو ختم ہو رہی ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ اس میں توسیع کی جائے تاہم اہلکارنے یہ واضح نہیں کیاکہ ایک ایسے وقت میں جب حکومت کے پاس پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت نہیں اور بظاہر اپوزیشن بھی اس معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے پر تیار نظر نہیں آتی آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کی توسیع کیسے ممکن ہوگی؟۔
واضح رہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کی توسیع وفاقی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہوگا کیونکہ حزب اختلاف کی جماعتوں کیساتھ حکومت کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔