Sunday, 10 November 2024


۔پاکستان کو پندرہ ارب ڈالرزکاپیکج ملنےکاامکان

اسلام آباد:آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے پاکستان کو قرض کی فراہمی کا عندیہ دے دیا۔پاکستان کو پندرہ ارب ڈالر ز کا پیکج ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے دورہ چین کے دوران سائڈ لائنز پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے وفود سے اہم ترین اور کامیاب ملاقاتیں کی ہیں۔ملاقاتوں کے دوران آئی ایم اور ورلڈ بینک کی جانب سے قرضے کی رضامندی دے دی گئی۔اس حوالے سے ممکنہ طور پر ایک ماہ میں معاملات طے ہوسکتے ہیں۔جبکہ آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ کی 29 تاریخ کو معاملات طے کرنے پاکستان آرہا ہے۔ اسی سلسلے میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی سربراہی میں وزارت خزانہ کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے 8ارب سے زائد کا قرضہ نہیں لیا جائے گا۔اس حوالے سے مشیر خزانہ نے وزارت خزانہ کو جلد سے جلد پیپر ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔امکان ہے کہ پاکستان کو ایک سے دو ماہ میں آئی ایم ایف سے قرضہ مل جائے گا۔

Share this article

Leave a comment