Sunday, 10 November 2024


عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ورچوئل انوویشن آف ٹیکنالوجی مقابلےکاانعقاد

کراچی : عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی میں ڈائس کے تعاون سے  23 دسمبر 2019 کو ورچوئل انوویشن آف ٹیکنالوجی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے 100 سے زیادہ طلبہ  نے اپنے آئیڈیاز پیش کیے۔ 

طلبہ کے 26 گروپس میں سے ہر ایک نے ڈیڑھ منٹ میں اپنا مختلف آئیڈیا پیش کیا۔

طالبِ علم حسن نے شہر میں پانی کی کمی کو دیکھتے ہوئے سستے پانی کی فراہمی کے لیے ایپ بنانے کے ارادے کا اظہار کیا تو دوسرے طالبِ علم نے مناسکِ حج کی ادائیگی کے  طریقے وڈیو کے ذریعے سکھانے کے حوالے سے ایپ بنانے کا آئیڈیا دیا ،مقابلے میں  شریک طالبات نے خواتین کو گھر بیٹھے آسان روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے  ای بیکری جیسی ایپ  متعارف کروانے کے خیالات کا اظہار کیا ۔

ڈائریکٹر یو آئی ٹی ، ڈاکٹر ظاہر علی سید نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ کا مقصد طلباء کو سکھانا ہے کہ انھیں جاب ڈھونڈنی نہیں بلکہ خود تخلیق کرنی ہے ، طلبہ کے ان آئیڈیاز کو حقیقت کی شکل دی جائے گی۔

ڈائس کی جانب سے جیتنے والے طلباء کو 70 ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے ، جس میں پہلی ، دوسری، اور تیسری پوزیشن حاصل  کرنے والے طلبہ کو 40، 20 اور 10 ہزار روپے کے انعامات بالترتیب دیئے گئے۔

Share this article

Leave a comment