معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان میں کرونا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ گلگت کی 45 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی۔ متاثرہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں ہوئی۔ مہلک وائرس کا پانچواں کیس سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک ٹوئیٹ میں اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
Leave a comment