سندھ نے زیر زمین پانی کے استعمال پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، مجوزہ واٹر ٹیکس کے لیے سفارشات پر مبنی مسودہ تیار کر لیا گیا۔محکمہ بلدیات کے حکام سندھ واٹر ٹیکس ایکٹ پر کابینہ ارکان کو بریفنگ دیں گے، مسودے میں ایک روپیہ فی لیٹر واٹر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، منرل واٹر تیار کرنے والی صنعتوں سے فی لیٹر واٹر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔