Sunday, 06 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈولیمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام اساتذہ کے عالمی دن کے حوالےسےتقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں وزیرتعلیم سندھ سردار علی شاہ بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب سےخطا ب کرتے ہوئےوزیرِ تعلیم سندھ کا کہنا تھاکہ رسمی یا غیر رسمی انداز میں سکھانے والے تمام افراد استاد ہی تصور ہوتے ہیں۔آج دنیا میں جو کچھ بھی اچھا نظر آتا ہے وہ سب سکھانے والے اساتذہ کی دین ہےپڑھانے کے معیار کو مزید بہتر کر کے ہم آنے والی نسلوں کو مزید قابل بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ سندھ حکومت نے اسکولز میں پڑھانے کے معیار کو جدید انداز میں بہتر کرنے پر کام کر رہی ہےسندھ میں پڑھانے کو ایک مکمل پروفیشن کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے ٹیچرز لائسنس متعارف کروایا گیا۔ہمارے اسکولوں میں قابل اساتذہ کی کمی نہیں ہےستاد کا تقدس محض چند لوگوں کی وجہ متاثر ہوا ہے

تقریب میں پڑھانے کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے نمایاں تصور پیش کرنے والے اساتذہ کو انعامات بھی دیے گئے۔

اسلام آباد: ماڈل کالج ایف الیون تھری میں اساتذہ کا دن منایا گیا ، مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال جبکہ صدارت وفاقی سیکرٹری تعلیم معین الدین وانی نے کی، پرنسپل کالج پروفیسر فرح حامد کی زیر نگرانی وفاقی دارالحکومت میں ایمرجنسی حالات کےباوجود خوبصورت تقریب کا انعقاد ہوا ۔

احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ دور میں اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید تعلیم حاصل کرنا لازم ہے۔ انہوں نے تمام اساتذہ کی ڈیوٹی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ترقی یافتہ قومیں اپنے اساتذہ کا احترام کرتی ہیں، استاد کی ڈیوٹی سخت ہوتی ہے۔

معین وانی نے کالج میں جدید کمپیوٹر لیبارٹری ماں بچہ صحت سینٹر سمارٹ کلاس رومز وغیرہ کی سہولیات بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ تمام تعلیمی اداروں میں یہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں طالبات نے اساتذہ کے اعزاز میں نغمے اور ٹیبلو پیش کیے

لاہور: ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے گورنمنٹ پرائمری اسلامیہ اسکول رام پورہ کا اچانک دورہ کیا۔

پرنسپل سے بچوں کی نصابی سرگرمیوں اور دی جانے والی سہولیات سے متعلق پوچھا گیا۔

ڈی سی کا کہنا تھاکہ اساتذہ کی حاضری اور تدریسی معیار کو مزید بہتر کیاجائے ۔اسکول میں ڈینگی و صفائی اقدامات کا جائزہ لیا، بچوں سے ملاقات کی اور سہولیات بارے دریافت کیا۔

انہوں نے کہاکہ بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی تعلیم و تربیت میں کوئی کمی نہ رہنے دی جائے ۔ا سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور بچوں کے لیے سازگار ماحول یقینی بنایا جائے ۔

آرٹس کونسل کراچی میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کو آج 10 روز مکمل ہوگئے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کے دسویں روز آرٹ ایگزی بیشن اور تھیٹر پلیز سمیت میگا کانسرٹ بھی ہوگا۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج دوپہر آرٹ ایگزی بیشن کا انعقاد ہوگا جس میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم اور سندھ کے وزیر سیاحت و ثقافت ذوالفقارعلی شاہ شرکت کریں گے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں شام 7 بجے جاپانی تھیٹر پلے " آر یو لونگ اٹ" پیش کیا جائے گا اور 8 بجے میگا میوزک کانسرٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2نومبر تک جاری رہے گا۔

حیدرآباد: تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے کنٹرولر امتحانات نے ایک نوٹیفکیشن میں اورینٹل اور کمپارٹمنٹل لینگویج کے سالانہ امتحانات 2024 کے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادیب اردو، سندھی، منشی فارسی، مولوی عربی اور ادیب عالم اردو، سندھی، منشی عالم فارسی، مولوی عالم عربی جبکہ ادیب فاضل اردو، سندھی، منشی فاضل فارسی، مولوی فاضل عربی کے مذکورہ بالاامتحانات دینے والے امیدواروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ریگولرامیدوارکے لیے2820 روپے اورپرائیوٹ امیدواروں کے لیے3180 روپے بغیر لیٹ فیس فارم جمع کرانے کی تاریخ 7 اکتوبر جبکہ 500 روپے لیٹ فیس 14 اکتوبر اور1000 روپے لیٹ فیس 21 اکتوبر2024 مقرر کی گئی ہے جبکہ آن لائن فارم جمع کرانے کے چارجز 200 روپے ہوں گے۔

آسٹن: آٹو موٹیو کمپنی ٹیسلا نےریئرویوکیمراتصاویرمیں مسائل کی وجہ سے 27 ہزار سے زائد سائبر ٹرک واپس منگوالیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کے مطابق کچھ برقی گاڑیوں میں ریئر ویو کیمرا سے آنے والی تصاویر گاڑی کے ریورس گیئر میں جانے کے دو سیکنڈ کے اندر ظاہر نہیں ہو رہی۔

واپس بلائے گئے سائبر ٹرکس میں وہ ٹرک شامل ہیں جو 13 نومبر 2023 سے 14 ستمبر 2024 کے درمیان بنائے گئے ہیں۔

جمعرات کو واپس بلائی جانے والی گاڑیوں کی یہ کھیپ گزشتہ 12 ماہ میں واپس بلائی جانے والی ٹیسلا ٹرک کی پانچویں کھیپ ہے۔

یو ایس نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن میں جمع کائی گئی رپورٹ میں کمپنی نے بتایا کہ گاڑی کو ریورس گیئر میں ڈالنے کے بعد ریئر ویو کیمرا سے آنے والی تصاویر آٹھ سیکنڈکی تاخیر سے ظا ہر ہو رہی ہیں۔

رپورٹ میں ٹیسلا نے بتایا کہ کیمرا ڈسپلے کی دستیابی میں تاخیر ڈرائیور کے ریئر ویو کو متاثر کرتے ہوئے تصادم کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے۔تاہم، ڈرائیور پیچھے مُڑ کر اور شیشوں کا استعمال کر کے گاڑی ریورس کر سکتے ہیں۔

بالی وڈ کے مشہور گلوکار دلجیت دوسانجھ کی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گلوکار دلجیت دوسانجھ ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف کانسرٹز میں اپنی آواز کا جادو جگاکر لوگوں کی توجہ سمیٹ رہے ہیں۔

لندن میں ہونے والے گلوکار کے کانسرٹ کو سننے معروف اداکارہ ہانیہ عامر بھی پہنچ گئیں جہاں گلوکار نے انہیں پہچان لیا۔

سوشل میڈیا پر دلجیت دوسانجھ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار نے ہانیہ عامر کو پہنچاتے ہوئے انہیں اسٹیج پر آنے کا کہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہانیہ عامر اسٹیج پر آئیں اور اس دوران گلوکار نے اپنا گانا جاری رکھا جبکہ گانے کے اختتام پر دلجیت نے ہانیہ کے ہاتھوں میں مائیک تھما دیا جس پر ہانیہ نے کانسرٹ میں آنے والے شرکا اور گلوکار کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کے ساتھ بھی مختلف ویڈیوز سامنے آئی تھیں اور دونوں کی دوستی کے چرچے سرحد پار بھی ہوئے۔

کراچی شہر میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

شہر قائد میں رات سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں تاہم انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں اور اس حوالے سے پی ٹی اے کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

کراچی کے علاوہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہے جبکہ میٹرو بس سروس بھی بند ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے باعث جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر کے فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

لاہور: بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات 17اکتوبر سے شروع ہوں گے جو 31اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

لاہور تعلیمی بورڈ نے ان امتحانات کی باقاعدہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے ۔

بیروت: اسرائیل نے بیروت حملے میں حزب اللہ کے دوسرے اہم ترین رہنما ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی شام بیروت کے نواحی علاقے الضاحیہ میں اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کی دوسری اہم ترین شخصیت ہاشم صفی الدین اور ان کے ساتھ موجود تمام افراد قتل ہوگئے۔ حملے میں حزب اللہ کے مواصلات کے نظام کے سربراہ محمد رشید سکافی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ اس حملے سے بھی زیادہ شدید تھا جس میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں کسی کے بچ جانے کی توقع نہیں تھی چاہے ان کی موت دم گھٹنے والی گیسوں کے اخراج یا خفیہ پناہ گاہ منہدم ہونے سے ہوئی ہو۔ ہاشم صفی الدین حزب اللہ میں صف اول کے رہنما اور تنظیم کی مجلس عاملہ کے موجودہ سربراہ ہیں۔

Page 1 of 2383